Get Alerts

اسلام آباد کے تمام عوامی منصوبے وقت پر مکمل کیے جائیں، سی ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 120 دن کی مہلت

اسلام آباد کے تمام عوامی منصوبے وقت پر مکمل کیے جائیں، سی ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 120 دن کی مہلت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے پراجیکٹس کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔

 وزیر داخلہ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس کام کے لیے 120 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد شہری اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس خود آن لائن چیک کر سکیں گے، جس سے نظام میں شفافیت آئے گی۔

 اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے غیر قانونی منصوبوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے سیکٹر F-6 میں نیا 'خدمت مرکز' قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے اراضی مختص کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: