اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کردی،آئی جی اسلام آباد نے جتنے مطالبات پیش کیے ہم نے پورے کیے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کردی،آئی جی اسلام آباد نے جتنے مطالبات پیش کیے ہم نے پورے کیے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کاکہنا ہے کہ کوشش کی ہے پولیس کے تمام مطالبات کو مانا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے جتنے مطالبات پیش کیے ہم نے پورے کیے۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہے۔ 

انہوں نے  ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ   کوشش کی ہے پولیس کے تمام مطالبات کو مانا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے جتنے مطالبات پیش کیے ہم نے پورے کیے۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہے۔  کتنے ظلم کی بات ہے کہ شہدا کے اہل خانہ کے فنڈز کافی عرصے ادا نہ ہوں۔ اسلام آباد میں اس وقت 150 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے سفارتکار اسلام آباد آتے ہیں۔ لوگ اسلام آباد دیکھ کر ملک کے دیگر علاقوں کا اندازہ کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد دیکھ کر ہی لوگ ملک کے دیگر شہروں سے متعلق رائے قائم کرتے ہیں۔ دارالحکومت کو رول ماڈل بنانے کے لیے کام کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا 1700 کے قریب پولیس میں نئی بھرتی ہوئی ہے، یہ لوگ چند روز تک پولیس فورس کا حصہ بن جائیں گے۔ پولیس میں ڈسپلن سے پاکستان کا دنیا میں تشخص بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کے ہر ادارے کو رول ماڈل ہونا چاہیے۔ 100 ارب روپے کے منصوبے مکمل کرکے الیکشن میں جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں