اب شرٹ پینٹ سے نکل کردکھائے

جبلجانا: مردوں کے لئے اٹھتے بیٹھے شرٹ کا پینٹ سے باہر آنا ہمیشہ سے ہی شرمندگی کا باعث رہا ہے لیکن اب اس کا بھی حل تلاش کرلیا گیا ہے۔

اب شرٹ پینٹ سے نکل کردکھائے

جبلجانا: مردوں کے لئے اٹھتے بیٹھے شرٹ کا پینٹ سے باہر آنا ہمیشہ سے ہی شرمندگی کا باعث رہا ہے لیکن اب اس کا بھی حل تلاش کرلیا گیا ہے۔

یورپی ملک سلووینیا کے ایک ڈیزائنر نے ایسے افراد کی مشکل حل کردی جو شرٹ کے پینٹ سے باہر آنے سے شدید پریشان ہیں۔ آفس میں کام کرنے والے ملازمین بعض اوقات کام میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کی شرٹ آدھی پینٹ میں اور آدھی باہر ہے جس کی وجہ سے ان کی شخصیت متاثرہورہی ہے جب کہ عام طور پر ایسے شخص کو سست اور کاہل تصور کیا جاتا ہے جس کی شرٹ پینٹ سے باہر ہو۔

سلوسینیا کے 21 سالہ ڈیزائنر نک وینی نے ایسا شرٹ ہولڈر ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے شرٹ پینٹ سے باہر نہیں آئے گی اور آپ اٹھتے بیٹھے مطمئن رہیں گے یہ شرٹ پینٹ کے اندر ہی ہے۔ شرٹ ہولڈر لاسٹک سے بنا ہوا ہے جسے گھٹنے سے اوپر ران پر پہنا جاتا ہے جس میں لگے تین الاسٹک ربڑ ایک ایک کلپ سے جڑے ہیں جو شرٹ کو مضبوطی سے پکڑے رکھتے ہیں۔

21 سالہ نک وینی کی اس ایجاد کو بے حد سراہا جارہا ہے اور اسے مارکیٹ میں ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے جس پر نک بے حد خوش ہیں۔ نک وینی کا کہنا ہے کہ وہ شرٹ کے پینٹ سے باہر آنے کے باعث بے حد پریشان تھے اور اس کے حل کیلئے کئی بار مارکیٹ میں ایسی چیز تلاش کرنے کی کوشش کی جس سے ان کا مسئلہ حل ہوجائے لیکن اس میں انہیں ناکامی ہوئی اور بالاخر کافی سوچ و بچار کے بعد انہوں نے گھر میں ہی شرٹ ہولڈر ایجاد کیا جس کا نام انہوں نے “ایس ہولڈر” رکھا ہے۔