انتخابات 2024ء : 60 فیصد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل 

انتخابات 2024ء : 60 فیصد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل 

 اسلام آباد : الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ اب تک 60 فیصد سے زائد حلقوں کے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو چکی ہے۔ 

عام انتخابات 2024 کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور متعلقہ ونگز کے حکام شریک ہوئے۔  کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

  

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ ونگ نے اب تک کے اخراجات اور اکاونٹس میں موجودہ رقم بارے بریفنگ دی۔ الیکشن ونگ نے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بارے بریفنگ دی ۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع میں بیلیٹ پیپرز کی ترسیل کی جا چکی ہے۔ اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام مراحل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

مصنف کے بارے میں