فیلڈنگ کوچ کو عہدے سے کیوں ہٹایا ؟رمیز راجہ نے ’’ٹرمینیشن لیٹر‘‘رکوا دیا 

Pakistan PCB, PSL, National Cricket Team, Ramiz Raja,Chairman PCB,Waseem Khan

لاہور :رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی دھواں دار اننگز کا آغاز کر دیا ، فرنٹ فٹ پر کھیلنے لگے ،بڑے پیمانے پر بڑی تبدیلیوں نے کئی سوالات کو جنم دیدیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق رمیز راجہ نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں ایک کے بعد ایک بڑے فیصلے سے بورڈ میں آتی تبدیلیوں میں ون مین شو ہونے کا تاثر ملنے لگا۔

ایک طرف جہاں ڈائریکٹر ڈومیسٹک نے ویمن فیلڈنگ کوچ کو عہدے سے ہٹا یا تو دوسری طرف رمیز راجہ نے اپنے اختیارت کو استعمال کرتے ہوئے ایچ آ ر سے برخاست کیے جانے کا نوٹیکفیکشن جاری ہونے کے باوجود ایک سال کیلئے معاہدے میں توسیع کر دی ۔

بورڈ میں انٹری سے قبل مصباح  اور وقار کی رخصتی ہوئیتو عہدہ سنبھالتے ہی  نئے کوچزز کا سرپرائز دے دیا،نیوز ی لینڈ اور انگلینڈ نے  پاکستان کا دوہ منسوخ کیاتو رمیز راجہ نے دونوں بورڈ ز کوکھری کھری سنا دیں۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان نے ویمن فیلڈنگ کوچ اقبال احمد کو رخصت کیایہاں تک کے ایچ آر نے ٹر مینیشن کا لیٹر بھی جاری کر دیا لیکن رمیز راجہ نے مداخلت کرتے ہوئے فیصلہ روکوا دیا،جس کےبعد سے دیگر عہدیداروں میں بھی بے چینی پائی جارہی ہے۔