مستونگ بم دھماکہ، صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

مستونگ بم دھماکہ، صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان
سورس: File

کوئٹہ:  صوبہ بلوچستان میں ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مستونگ  میں دھما کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کے مطابق نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی  نے سانحہ مستونگ  کے باعث صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔ 

fc729a83e445380da80aa07003048c7a

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

مستونگ پولیس کا بتانا ہے کہ مستونگ دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے،  جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ نواز گشکوری  بھی شامل ہے۔

9c41a05a73b5b731f3ca19edd46b34e9

ضلعی انتظامی کے مطابق مستونگ دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا۔ انکا کہنا ہے کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا لگتا ہے۔  دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، لوگوں نے جمع ہو کر جلوس میں شرکت کرنی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں