وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان 800 میگاواٹ کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات پر مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان 800 میگاواٹ کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ انشاء اللہ 2 مئی کو وزیراعظم مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے والے افراد کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔

دریائے سوات پر 5 کلو میٹر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر مہمند ڈیم کی تعمیر ہو گی اور 800 میگاواٹ کا یہ منصوبہ 6 سال کے عرصے میں مکمل ہونے کی توقع ہے اور ڈیم کی تعمیر پر 2.6 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے۔

ڈیم کی تعمیر کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک ڈیم فنڈز بھی قائم کیا تھا جس میں عوام سے فنڈز جمع کرانے کی اپیل کی جاتی رہی۔