جرمنی کے ہیڈ کوچ نے ٹیم میں نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کر دیا

جرمنی کے ہیڈ کوچ نے ٹیم میں نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کر دیا
کیپشن: image by facebook

ہیمبرگ : جرمنی کے ہیڈ کوچ نے ٹیم میں نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کر دیا ، فٹ بال ورلڈ کپ میں ناکامی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ نے ٹیم میں نسل پرستی کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے ، ان کے مطابق ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست کو اس سے نہیں جوڑا جا سکتا۔

واضح رہے کہ نامور جرمن فٹ بال میسٹ اوزل نے نسل پرستی کا سامنا کرنے پر جرمنی کے لیے کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے کلب آرسنل کے لیے کھیلنے والے مڈ فیلڈر نے چار صفحے پر مشتمل اپنے بیان میں جرمن فٹ بال ایسو سی ایشن کے سربراہاں ، سپانسر اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس موقع پر انھوں نے خاص طور پر اپنے ملک کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر رین ہارد گرنڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ لوگوں کے غلط رویے پر انھوں نے میرا ساتھ نہیں دیا ۔

اوزل نے لکھا تھا کہ گرنڈل اور ان کے حامیوں کی نظر میں میں صرف اس وقت جرمن ہوں جب ہم جیتیں لیکن جب ہم ہاریں تو میں ایک تارک وطن ہوں ۔