بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام تر ثبوت مکمل ، دفترخارجہ نے ڈوزئیر تشکیل دے دیا

بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام تر ثبوت مکمل ، دفترخارجہ نے ڈوزئیر تشکیل دے دیا

اسلام آباد: بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام تر ثبوت مکمل کر لئے گئے ہیں ۔سفارتی ذرائع کے مطابق دفترخارجہ نے ڈوزئیرتشکیل دے دیا ہے ۔ ڈوزئیرمیں پاکستانی پانیوں میں بھارتی سب میرین کا بھی ذکر ہے اور کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان اور متعلقہ دستاویزات بھی اس ڈوزئیر کا حصہ ہیں ۔ ڈوزئیرمکمل کرکے نیویارک میں موجود پاکستانی مشن کو پہنچادیا گیا ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ڈوزئیراقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے چارج سنبھالتے ہی پیش کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سیکرٹری جنرل کوڈوزئیردیں گی ۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں ڈوزئیر اقوام متحدہ میں دیئے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان نے ڈوزیئر میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ تمام شواہد کے پیش نظر معاملات کا نوٹس لے ۔