پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں: عمران خان

پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں: عمران خان


فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ، اس کی واضح مثال ہمارا پڑوسی ملک چین ہے جس نے اپنی انڈسٹری کو ترقی دے کر ملک کو خوشحال بنایا جس کی وجہ سے چین نے 70 کروڑ عوام کو غربت سے نکالا ہے ۔


ایک تقریب میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر میں پی ٹی آئی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چین کا دورہ کرے گا اور وہاں کے ترقیاتی پروگرام اور منصوبوں سے استفادہ حاصل کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے بھی ترقی کی اب وہاں غربت بہت کم ہوگئی ہے اس کی وجہ حکومت تھی کیونکہ انہوں نے صنعتکاروں کو مراعات دیں جس کی وجہ سے عوام کو بھی فائدہ پہنچا مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہورہا صنعتیں بند ہورہی ہیں اس کی وجہ حکومت کی ناکامی اور کوئی واضح پالیسی کا نہ ہونا ہے زرمبادلہ بڑھائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔


عمران خان نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آکر ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتی اداروں کیلئے بھی پیکج کا اعلان کرینگے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہم نے صاف ستھری ٹیم تیار کرلی ہے آن لائن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آکر اپنی ذاتی کوکوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے نہ ہی ہماری جماعت کا کوئی عہدیدار جس کے پاس حکومتی عہدہ ہوگا وہ ذاتی کاروبار نہیں کرسکے گا۔