حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے، اسماعیل ہانیہ

 حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے، اسماعیل ہانیہ

غزہ :حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کاکہنا ہےکہ   حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے۔
اسماعیل ہانیہ  نے مذاکرات میں پیش رفت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اجلاس کی تجاویز کا جواب دینے کیلئے مطالعہ کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ   تجاویز کی قبولیت غزہ پر جارحیت کے خاتمے اور فوجی انخلاء سے مشروط ہے۔ سنجیدہ تجاویز جارحیت کے خاتمے اور بےگھر لوگوں کی واپسی سے متعلق ہو۔ 

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ سنجیدہ تجاویز غزہ کی تعمیرنو اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہوں،  اپنےقیدیوں کی رہائی کیلئے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرے۔  ہمیں پیرس کے فریم ورک معاہدے اور اس کے نفاذ پر گفتگو کیلئے دورہ قاہرہ کی دعوت ملی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے بدسلوکی، قتل عام اور جنگی جرائم روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں