ٹکٹوں کی مفت تقسیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ،السعودیہ

ٹکٹوں کی مفت تقسیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ،السعودیہ

جدہ: سعودی عرب کی سب سے بڑی ائیر لائنز  میں سے ایک سعودیہ  کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر السعودیہ  کی جانب سے مسافروں کو مفت ٹکٹس کی پیشکشیں نہیں کی جا رہی ۔ ایسی خبریں پھیلانے میں مشکوک افراد ملوث ہیں جویہ کام کسی مشکوک ویب سائٹس کے ذریعے انجامدے رہے ہیں۔ السعودیہ نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔ نہ تو مفت ٹکٹ جاری کرنے کی کوئی بات کہ ہے اور نہ ہی انعامات کی کوئی پیشکش کی ہے۔  

السعودیہ کے ترجمان عبدالرحمان الطیب نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ السعودیہ مشکوک ویب سائٹس کی جانب سے پیش کی جانے والی انعامات اور مفت ٹکٹوں کی اسکیم سے بری الذمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ السعودیہ کی جانب سے جب بھی ایسی کوئی پیش کش کی جاتی ہے وہ تو وہ اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ضرور پوسٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر السعودیہ ائیر لائنز کے بارے میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ مفت ٹکٹس اور انعامات کا سلسلہ شروع کیا گیاہے ۔ تاہم اب اس کی تردید ہو گئی ہے ۔

اسکے لیے فراڈ کرنے والوں نے یہ طریقہ اپنایا ہے کہ متعلقہ پوسٹ کو کلک کرنے کے بعد شیئر کرنے پر قرعہ اندازی کے ذریعے آپ ائیر لائنز  کا ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عریبین ائیر لائنز  کے علاوہ متعدد دوسری ائیرلائنز کے لیے بھی ایسے ہی پیغامات پھیلائے جارہے ہیں ۔لیکن یہ سب فراڈ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔