نوکری کے لئے اہل افراد کی صلاحیت کو جانچنے کا فارمولہ

نوکری کے لئے اہل افراد کی صلاحیت کو جانچنے کا فارمولہ
سورس: File photo

عالمی کارساز ادارے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ملازمت کے خواہاں افراد کی جانچ کا کلیہ بتا دیا ۔ 

الیکٹرک کاروں کے بانی ادارے  کے بانی ایلون مسک انٹرویو کے لیے آنے والے شخص کی صلاحیتوں کو جاننے کے لیے ایک ہی سوال پوچھتے ہیں اور یہ ان کا مقبول ترین سوال بھی ہے ۔ ان کی کمپنی کے ملازمین کو پتہ ہے کہ وہ ان کی ڈگریوں اورسرٹیفکیٹس کو نوکری کی اہلیت کا معیار نہیں جانتے ۔ ایلون مسک نوکری کے لئے آنے والے ہر شخص سے ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ آپ جہاں پر پہلے جاب کرتے تھے تو وہاں پر سب سے مشکل مسئلہ کیا بنا تھا اور پھر آپ نے اس مسئلے کو کیسے حل کیا یہ بتائیں ۔ اگر انٹرویو کے لئے آنے والا اس کا مناسب جواب دے دیتا ہے تو اس کو نوکری پر رکھ لیا جاتا ہے ۔ 

ایلون مسک کو انٹرویو کے لیے آنے والے شخص کی اس بات میں ہرگز ایسی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی کہ اس نے کیا اور کتنی تعلیم حاصل کی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار میں اگر غیر معمولی کامیابی کی صلاحیتیں موجود ہیں تو پھر وہ ملازمت کا بھی مستحق ہو سکتا ہے۔یقیناً ملازمت کے لیے آنے والا شخص اپنی درخواست میں جھوٹ لکھ سکتا ہے تاہم ایلون مسک اپنے انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوال میں جھوٹ پکڑتے ہیں۔