حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: افغان طالبان کی پشاور مسجد دھماکے کی مذمت 

حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: افغان طالبان کی پشاور مسجد دھماکے کی مذمت 
سورس: Twitter

کابل : افغان طالبان نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے کہا ہے کہ ایسے اقدامات اسلامی تعلیمات کے منافی اور حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔

افغان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ پشاور کی ایک مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد کی جانیں گئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔

امارات اسلامی افغانستان مساجد میں نمازیوں پر حملوں کی مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے اقدامات کو مقدس مذہب اسلام کی تعلیمات کے منافی سمجھتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں