چینی نائب وزیراعظم کے دورے کا دوسرا روز، وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، شاندار استقبال

چینی نائب وزیراعظم کے دورے کا دوسرا روز، وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، شاندار استقبال
سورس: File

اسلام آباد:  چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ کی   وزیراعظم ہاؤس آمد  اعلیٰ سطح کا چینی وفد بھی ہمراہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کا تعارف کرایا۔ 

حکومت پاکستان کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی، چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔ 

شبہاز شریف نے چینی نائب وزیراعظم سے کابینہ کے ارکان بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر اور طارق فاطمی کا تعارف کرایا۔

اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہی لی فنگ اور ان کا وفد سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ چین کا اعلیٰ سطح کا وفد گیم چینجر منصوبے کے تحت ہونے والی پیشرفت کا بھی مشاہدہ کرے گا۔

چینی نائب وزیراعظم  کی صدرِ پاکستان ، وزیراعظم اور آرمی چیف  سے علیحدہ    ملاقاتیں  بھی شیڈول  ہیں ۔  دونوں  ملکوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے بھی ہوں گے۔

 اسی حوالے سے شہر اقتدار میں   آج   اور  کل عام تعطیل   ، مارکیٹیں ، سرکاری اور نجی دفاتر بند ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں