ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ،پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور آئے گا:شہباز شریف 

ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ،پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور آئے گا:شہباز شریف 

اسلام آباد:سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر کنونشن سنٹر  اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم شہبا ز شریف نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ۔ سی پیک کےتحت 25 ارب ڈالر  ز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔ چندمنصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ توانائی بحران کو ختم کرنے میں سی پیک نے اہم کردارادا کیا۔

 گواد چند سال پہلے چھوٹا گائوں تھا اب روشن مستقبل والا شہر بن چکا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی میں اہم کردارادا کیا۔ قرضے رول اوور کرنےمیں ہم چینی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔

چین اور پاکستان کے درمیان منفرد دوستی کا آغاز ہوا۔اپریل 2015 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔چینی صدر نے دورہ پاکستان کے موقع پر سی پیک کا تحفہ دیا۔   2015 میں چینی صدر اور میاں نواز شریف نے منصوبے پر دستخط کیے۔

 لاکھوں افراد کو سی پیک کے تحت روزگا ملا۔دوسرے مرحلے کے تحت سپیشل اکنا مک زون کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ چین نے گذشتہ چار ماہ میں پاکستان کی بہت مدد کی۔ آج کا دن دونوں ممالک کے لیے یادگار دن ہے۔

چین نے ترقی کا سفر ہمت اور لگن سے طے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی اور اس میں ہم کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں