Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا فارسٹ رینجرز کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا فارسٹ رینجرز کو خراج تحسین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلات کے تحفظ میں فارسٹ رینجرز کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارسٹ رینجرز ہمارے ماحولیاتی ہیرو ہیں۔ فارسٹ رینجرز کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا نہایت ضروری ہے اور اس میں رینجرز کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ قومی مفاد کا معاملہ ہے، اس لیے عوام کو رینجرز سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ پنجاب میں فارسٹ رینجرز قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب رینجرز کی تربیت اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ سرسبز پاکستان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: