وزیراعظم نے سعودی عرب دورے کی دعوت قبول کر لی ،مولاناطاہراشرفی

Molana Tahir Ashrfi, Global Epedimic,KSA,Saudi Arabia,

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں کر رہی ،تمام مساجد احتیاطی تدابیر کیساتھ کھلی رہینگی ،مساجد میں تراویح کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال میں مساجد بند کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ ایس او پیز پر مساجد میں عملدرآمد ہوا ،اس لیے رمضان المبارک میں مساجد کو بند نہیں کیا جا رہا اور مسلمان باقاعدگی کیساتھ تراویح ادا کر سکیں گے ۔

 

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ برادرانہ تعلقات رہے ہیں اس میں دراڑیں پڑنے کی خبریں محض افواہیں ہیں،پاکستان کے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات پہلے سے بہتر ہیں ،مصر سے 10 سال بعد تعلقات ٹھیک ہوئے  ہیں، انہوں نے کہا سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے سعودی عرب آنے کی دعوت بھی دی ،وزیراعظم نے سعودی عرب دورے کی دعوت قبول کر لی ہے اور بہت جلد دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ بھی ہونگے ۔

 

علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خوفناک ہے ، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں،مخیر حضرات خرید کر مستحق لوگوں کو ویکسین لگوائیں،کورونا ویکسین  نہ لگوانے کی بات جہالت ہے ،علما نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوائی جائے ،اگر عوام نے ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ۔