سوئزرلینڈ میں دنیا کی طویل ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

 سوئزرلینڈ میں دنیا کی طویل ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

سوئزرلینڈ: محکمہ ریلوے  نے  دنیا کی طویل ترین ٹرین کا افتتاح کردیا ہے جو لگ بھگ دو کلومیٹر لمبی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سوئزرلینڈ  کے محکمہ ریلوے  نے  اپنی  ایک سو پچھترہویں سالگرہ پر  دنیاکی طویل  ترین ٹرین کا افتتاح کردیا ۔ قریباً 1910 میٹر طویل بجلی سے چلنے والی اس ٹرین میں 100 ڈبے ہیں ۔ اسے کیپریکورن کا نام دیا گیا ہے،ٹرین کا  مجموعی وزن 2990 ٹن ہے، محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ ایسی مزید  25 ریل گاڑیاں بنائی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب  کے موقع پر   لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ٹرین کو آزمائشی طور  پر 25 کلومیٹر تک چلایا گیا، ٹرین کو 22 سرنگوں  اور 48 چھوٹے بڑے پل  سے گزرا  گیا ۔

 حادثے  سے بچانے کیلئے  ٹرین  کے ہر ڈبے میں اسپیڈ کنٹرول سسٹم لگائے گئے ہیں  جو خودکار انداز میں کام کرتے ہوئے انجن کے حساب سے اپنی رفتار کم یا زیادہ کرتے ہیں۔ اس طرح ٹرین کے تمام حصے 100 فیصد ہم آہنگ ہوکر کام کرتے ہیں۔ٹرٰین میں فوری رابطے کیلئے  ٹیلی فون سسٹم لگایا  اور مزید 21 تکینیک ماہرین بھی ٹرین میں بٹھائے گئے۔  لیکن ابتدائی طور پر اس کی رفتار 35 کلومیٹر رکھی گئی تھی۔

 ٹرین میں بر کی اور میکانکی نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خاص کیبل اور نظام لگایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تین ہزار افراد نے اس میں سفر کیا جنہیں بھرپور تفریح کے ساتھ کھانے بھی پیش کئے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں