مداحوں کی تعداد کم کرنے پر امیتابھ بچن کا ٹوئٹرچھوڑنے کا فیصلہ

مداحوں کی تعداد کم کرنے پر امیتابھ بچن کا ٹوئٹرچھوڑنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کی تعداد میں کمی کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 33ملین تھی جو کم ہو کر 32.9ملین ہو گئی.

db55faf4d32aebdcf9179d6b7a00379e


انہوں نے اپنے فالوورز کم کیے جانے کے ٹوئٹر کے عمل پر ہنستے ہوئے اسے دھمکی دی کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو خیر آباد کہ دیں گے۔ساتھ ہی امیتابھ بچن نے ٹوئٹر کو ایک عام سمندری مچھلی قرار دیا، جہاں ان کے مطابق ٹوئٹر سے اچھی اور بہترین مچھلیاں بھی ہیں۔انہوں نے سواری فراہم کرنے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اب اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا وقت آگیا۔
امیتابھ بچن کے اس انکشاف اور دھمکی کے بعد اگرچہ تاحال ٹوئٹر نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم بھارت میں ٹوئٹر صارفین نے ان کی اس دھمکی کا مذاق بھی اڑایا۔