پی ایس ایل سیزن 7، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

 پی ایس ایل سیزن 7، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

کراچی :پی ایس ایل  7  میں      ملتان سلطانز  نے   اسلا م آباد یو نا ئیٹڈ    کو 20رنز سے شکست   دے دی ،ملتان سلطان کی جا نب سے ٹم ڈیوڈ   نے  29 گیندوں پر 71  رنز  کی دھواں دار اننگز   کھیلی جبکہ روسو  نے 68  رنز بنائے ۔

پی ایس ایل کے اہم میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 218 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ،ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے شاداب نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکے ،  شاداب خان  42 گیندوں پر 91  رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

واضح رہے ملتان سلطانز نے   چار میچز   کھیلے ،چاروں میں  فتح حاصل کی،ملتان کے خوشدل شاہ نے   چار کھلا ڑیوں   کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیڈ کو جیت کیلئے 218  رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، سلطانز کے کپتان اس بار لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 30 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔ 

صہیب مقصود آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو  13 کے انفرادی اور 65 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، بعد ازاں 78 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 31 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

بعد ازاں ٹم ڈیوڈ اور روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 183 تک پہنچایا، اس دوران ٹم ڈیوڈ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 اسکور کیے اور وہ پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ نے 3 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ ریلی روسو نے 67 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ملتان نے مقررہ اوورز میں 217 رنز بنائے۔ حسن علی، وسیم جونیئر اور ڈی لنگے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے جو اپنے تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا اور اس میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں