پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ لیے چار سو گیندیں فراہم کرے گا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ لیے چار سو گیندیں فراہم کرے گا

لاہور:پاکستان کے عوام کرکٹ سے بے پنا محبت رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے دہشت گردی کے ایک واقعہ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم اپنے ہوم گراونڈ پر کرکٹ دیکھنے محروم رہے اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔

مصباالحق کی قیادت میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ پہلے نمبر پر آئی اور سرفراز احمد کی قیادت میں اس ٹیم نے چمپین ٹرافی میں اپنے روایتی حریف کو شکست دے دی۔اب سری لنکا کی ٹیم نے ایک ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔

اب پاکستان کرکٹ کے حوالے ایک اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، اوروہ یہ کہ بلائند کرکٹ ورلڈ کپ کامیلہ متحدہ عرب امارات 2018میں سجے گا اس ورلڈ کپ کی خاص بات پاکستان بلائند کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے چار سو گیندیں سپلائی کرے گا۔

پاکستان بلائند کرکٹ کونسل کے چیر مین سید سلطان کا مزید کہنا ہے کہ یہ فخر کی بات ہے اس وقت جتنے بھی ملک بلائند کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ سب پاکستان کی بنائی ہوئی گیندیں استعمال کر رہے ہیں۔