کیا عمران خان رہا ہوں گے؟ ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

کیا عمران خان رہا ہوں گے؟ ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

 چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے۔ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔ عمران خان نے اپنی درخواستوں میں کہا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں ۔ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

عمران خان کی ضمانتیں عدم پیروی جن مقدمات میں خارج ہو گئی تھیں ان میں 9 مئی کے تین مقدمات ، اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر احتجاج کے تین مقدمات ، توشہ خانہ جعل سازی کا کیس ، عدلیہ سے یکجہتی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس اور ایک اقدام قتل کا مقدمہ شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں