پی ٹی آئی تباہی کے دہانے پر ہے، بانی چیئرمین کو پیشکش کر رہا ہوں، اب ہم نے آگے جانا ہے :اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی تباہی کے دہانے پر ہے، بانی چیئرمین کو پیشکش کر رہا ہوں، اب ہم نے آگے جانا ہے :اکبر ایس بابر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی تباہی کے دہانے پر ہے، بانی چیئرمین کو پیشکش کر رہا ہوں، اب ہم نے آگے جانا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   پی ٹی آئی تباہی کے دہانے پر ہے، بانی چیئرمین کو پیشکش کر رہا ہوں، اب ہم نے آگے جانا ہے۔

میں پی ٹی آئی کا دوست ہوں اور پارٹی کو تباہ ہونے سے بچاتے نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کرنا ہو گی۔ پی ٹی آئی نے قانون کے مطابق انٹر پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تباہ ہونے سے بچانا ہوگا اور نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کرنا ہو گی۔پارٹی ایک خوبصورت خواب تھا جو ڈراونی حقیقت بن چکا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ  ہم نے پہلے بھی مطلع کیا تھا کہ ہم انٹراپارٹی کا مقابلہ کریں گے اور اس حوالے سے ہم نے ایک پٹیشن بھی تیار کرلی تھی، قبضہ گروپ پارٹی کی یہ آخری کوشش تھی جس سے پی ٹی آئی ڈی لسٹ بھی ہوسکتی تھی۔


ان کاکہنا تھا کہ  پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا، ایک مصالحتی راستے پرچلنے کی ضرورت ہے، بانی چیئرمین تین نمائندے اور ایک وکیل کو نامزد کریں، ہم تین نمائندے اور ایک وکیل نامزد کریں گے، یہ آپس میں بیٹھ کر ایک فریم ورک بنائیں گے کیونکہ حالات بہت آگے جا چکے اور نقصان بہت ہوچکا، مجھے ورکرز کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ وہ اندھی تقلید میں کیسے چلے گئے۔

مصنف کے بارے میں