بھارت میں پاکستان زندہ باد کی پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار

بھارت میں پاکستان زندہ باد کی پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار

ممبئی: بھارتی پولیس نے فیس بک پر اپنی تصویر کے ساتھ پاکستان زندہ باد کی پوسٹ کرنے والے نوجوان کو فوری گرفتار کرلیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ افسر خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق افسر خان کو مقامی افراد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں پولیس نے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی جس پر پاکستان زندہ باد لکھا۔کشن گنج پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ افسر خان کے نام سے ہوئی ہے جس نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ پوسٹ کیا۔

دوسری طرف ضلع کشن گنج پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا نے دعوی کیا ہے کہ افسر خان کو مقامی افراد کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے جب کہ افسر خان کو علاقہ مکینوں کے مطالبہ پر ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

اس سے قبل نومبر 2016 میں ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے 36 سالہ سکھ شہری چاند رپال سنگھ نے بجلی اور پانی کا بل زیادہ آنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا تھا جس کی پاداش میں پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ جولائی 2016 میں پیش آیا جب بہار کے ضلع نلندا میں ایک شہری نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں