پنجاب حکومت کا وزراء اور اراکین کیلئے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا وزراء اور اراکین کیلئے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے وزرا اور اراکین اسمبلی کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ٹرانسپورٹ پول نے سمری تیار کر لی ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کا کیس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی سے منظوری کے بعد گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ٹرانسپورٹ پول حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیاں خریدنا ناگزیر ہے اسی وجہ سے سمری بھجوائی گئی البتہ گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا۔

حکومت پنجاب ستمبر میں نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا اعلان کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور اراکین کی تنخواہوں و مراعات میں ہوشربا اضافہ کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کی سخت ناراضی کے اظہار کے بعد اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔