پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہیں، فواد چوہدری

 پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودہدری کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے  کہا کہ چوہدری پرویزالہیٰ کو پیکا قانون کیلئے مینڈیٹ دے دیا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی 90 دن تک تجاویز لے آئے، اعتراض نہیں،وہ سفارشات منظور کرلیں ،حکومت بھی ہاں کردے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 1947 سے سن رہے ہیں کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،  کوئی ملک نازک صورتحال سے نہیں گزررہا، سب کچھ نارمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر شخص اپنی عزت ہتھیلی پر رکھ کر گھوم رہا ہے، ریگولیشنز ہونا بہت ضروری ہے، ہم نے ساری عمر حکومت نہیں رہنا، چاہتے ہیں کہ کوئی بھی حکومت اس کا غلط استعمال نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر صحافی تنظیموں سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی تحفظات کا اظہار کیاجبکہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن، صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں نے بھی پیکا ترمیمی آرڈیننس کو عدالت  میں چیلنج کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں