عدالت کی اجازت کے بغیر شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کریں: اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت کی اجازت کے بغیر شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کریں: اسلام آباد ہائیکورٹ
سورس: File


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ  نے اسلام آباد پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت کی۔ شیر افضل مروت  اپنے وکیل قاضی عادل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

 سماعت کے دوران عدالت نے پولیس اور دیگر سے مروت کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام سے یہ بھی کہا کہ کیا مروت کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے یا نہیں۔

بعد ازاں جسٹس ارباب طاہر نے عدالت سے پیشگی اجازت لیے بغیر مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں