دبئی مرینہ میں واقع رہائشی عمارت ٹارچ ٹاور میں رات گئے خوفناک آگ بھڑک اٹھی

دبئی مرینہ میں واقع رہائشی عمارت ٹارچ ٹاور میں رات گئے خوفناک آگ بھڑک اٹھی

دبئی: دبئی مرینہ  کو انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے۔تاہم گزشتہ رات دبئی مرینہ  میں واقع ٹارچ ٹاور میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اردو پوائنٹ کے نمائندہ خصوصی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی کے سب سے پوش علاقے مرینہ میں واقع مشہور رہائشی عمارت ٹارچ ٹاور میں جمعرات کی شب خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر شدید ہے کہ عمارت میں لگی آگ کے شعلے دبئی میں دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں اور آگ بجھانے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ لوگوں کو عمارت سے بحفاظت نکالنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ 2015 میں بھی اسی 82 منزلہ رہائشی عمارت ٹارچ ٹاور میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث کئی منزلیں بری طرح تباہ ہو گئی تھیں۔ 2016 میں اس کی مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہو پایا تھا۔ 

تاہم اب ایک مرتبہ پھر یہ عمارت حادثے کا شکار ہوئی ہے اور خوفناک آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔