مردم شماری منظور ہوئی تو الیکشن 15 فروری تک جائیں گے: کنور دلشاد

مردم شماری منظور ہوئی تو الیکشن 15 فروری تک جائیں گے: کنور دلشاد

کراچی:سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دی تو عام انتخابات کم از 15 فروری 2024 تک جائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر  مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دی تو عام انتخابات کم از 15 فروری 2024 تک جائیں گے۔


  نئی مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن قانونی طور پر از سر نو حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے۔ جس کیلئے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کی آئینی مدت کے علاوہ اضافی تین ماہ درکار ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں