مسلم لیگ (ن) کو توڑنے والے خود ٹوٹ گئے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کو توڑنے والے خود ٹوٹ گئے، مریم نواز
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: مریم نواز نے کہا مسلم لیگ ( ن) پرویز رشید کے ساتھ آخر تک کھڑی رہے گی اور انہوں نے جو ظلم ڈھٹائی کے ساتھ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی  اور لیگی کارکنوں نے ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پرویز رشید کو نواز شریف کا ساتھ دینے پر نااہل کیا گیا جو ان پر کسی ظلم سے کم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور تاریخی جیت پر نواز شریف کے سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) پرویز رشید کے ساتھ آخر تک کھڑی رہے گی اور انہوں نے جو ظلم ڈھٹائی کے ساتھ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی  اور لیگی کارکنوں نے ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ نواز شریف کو جھوٹے اقامے پر نکالا گیا ۔

مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ ہمارے تمام اراکین نے پی ٖڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا ہے۔ ہم نے آمروں کا دور بھی دیکھا ہے تاہم ہمارے کارکنوں کو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکا جبکہ ظلم، انتقام اور جبر کا ایسا دور پہلے نہیں دیکھا۔ سینیٹ الیکشن میں ہمارے تمام اراکین نے نواز شریف کے بیانیے پر لبیک کہا ہے۔ یہ سمجھتے تھے کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنا کر مسلم لیگ (ن) کو توڑ دیں گے لیکن ہماری پارٹی کو توڑنے والے خود ٹوٹ گئے۔ یہ سمجھتے تھے کہ مسلم لیگ کے کارکنوں کو جیل میں ڈال کر مسلم لیگ (ن) کو توڑ دیں گے لیکن ان کے یہ خواب بھی چکنا چور ہو گئے۔ آج 22 کروڑ عوام وزیراعظم عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ 

مریم نواز نے مزید کہا کہ کسی بھول اور غلط فہمی میں مت رہنا کہ نواز شریف کا ووٹر اور سپورٹر صرف الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے نکلتا ہےڈ کسی بھول میں مت رہنا کیونکہ نواز شریف کا کارکن جاگ گیا ہے۔ نواز شریف کا ووٹر دھاندلی کے خلاف نکلا ہے اور نواز شریف کے کارکن عوام کی جیبوں پر ڈاکہ  ڈالنے نہیں دیں گے۔