نگران حکومت کا عوام کو "ریلیف"، بجلی سستی کے بجائے مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ 

نگران حکومت کا عوام کو

 کراچی : کراچی کے بجلی صارفین پر مزید بجلی گرائے جانے کی تیاری جاری ہے۔ کراچی کیلئےبجلی 10روپے32پیسےفی یونٹ تک مزیدمہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی۔ 

اضافہ2022-23 کی مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ اکتوبر تادسمبر2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

جولائی تاستمبر2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر11ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد نیپرا فیصلہ کرے گا۔

مصنف کے بارے میں