احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور:نئی حکومت یوٹرن کوعظیم لیڈرکی نشانی سمجھتےہیں، احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور ےآئی ٹی کی بنیاد پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔آپ نے جیسے آمریت کیخلاف جمہوریت کی جنگ لڑی وہ قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک اوروزیراعظم کو احتساب کےنام پرباہرنکال دیاگیا، وکلانےآمریت کےخلاف جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔شہیدبھٹو کےمشن کی تکمیل کیلیےجدوجہدجاری رکھیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 4 دہائیاں گزرنےکےباوجود بھٹو  کی جہدوجہد سے انکارنہیں جاسکا۔یہ سیاسی انتقام ہمیں جمہوری پاکستان کی جدوجد سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ میرےنانا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔ یقین دلاتا ہوں پاکستان کو اندھیروں کی طرف واپس جانےنہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی حکومت یوٹرن کوعظیم لیڈرکی نشانی سمجھتےہیں۔ان میں حکومت چلانےکی صلاحیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں کےووٹ چوری کرنے والوں  کو احتساب کب ہوگا؟نئی حکومت بھی عوام کی توقع پر پوری نہیں اتر سکی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمران سابقہ حکومتوں پر الزام تراشیاں کرکےنظام چلارہےہیں۔احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کیس میں جےآئی ٹی رپورٹ سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت لیک کی گئی۔جےآئی ٹی کی بنیاد پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں۔ایسے میں تحقیقات کیسے شفاف ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہمیں جے آئی ٹی کی طرف سے نوٹس بھیجے گئے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کبھی پبلک آفس کا عہدیدارنہیں رہا،میرے ہاتھ صاف ہیں کبھی کرپشن نہیں کی۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کااحترام کیاہے۔