اٹلی اور فرانس میں سیلاب نے تباہی مچادی،دوافرادہلاک،30بہہ گئے 

اٹلی اور فرانس میں سیلاب نے تباہی مچادی،دوافرادہلاک،30بہہ گئے 

پیرس :اٹلی اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

اٹلی اور فرانس کے درمیان پہاڑی سلسلے کی شاہراہ پر اپنی کاروں میں سفر کرنے والے 16 سیاحوں کو ریسکیو اداروں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی اور فرانس میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے پہاڑی علاقوں سے سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔

اٹلی میں سیلابی ریلے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ایک لاش ریسکیو ادارے کے ایک اہلکار کی ہے جبکہ دوسری لاش ایک شہری کی ۔

اٹلی و فرانس میں سیلابی ریلے میں کئی کاریں بہہ گئیں، مجموعی طور پر 30 افراد ریلے کے ساتھ بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات مفقود ہوگئے ۔

اٹلی اور فرانس کے درمیان پہاڑی سلسلے کی شاہراہ پر اپنی کاروں میں سفر کرنے والے 16 سیاحوں کو ریسکیو اداروں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

ریسکیوذرائع کا کہناہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ درجنوں افراد  ابھی بھی کئی جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں ۔ ان تک ہرصورت امداد  پہنچنی ضروری ہے ۔ 

حکومت کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں سیاحت کی غر ض سے جانے والوں کے لیے تنبیع کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک ان علاقوں کا رخ نہ کریں ۔ 

مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے ۔ جس کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ بدستور ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریسکیوذرائع اور اپنی مدد آپ کے تحت اس پریشان کن صورتحال سے نمٹ رہے ہیں ۔