امریکا میں خاتون کے جسم پر موجود ڈی این اے کی مدد سے ایک شخص گرفتار

امریکا میں خاتون کے جسم پر موجود ڈی این اے کی مدد سے ایک شخص گرفتار

نیویارک :نیویارک پولیس نے کہاہے کہ اس نے ایک خاتون کے جسم پر موجود ڈی این اے کی مدد سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ انھوں نے ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کیا تھا۔30 سالہ کرینا ویٹرانو نیویارک کے علاقے کوینز میں اپنے گھر کے قریب اکیلے جاگنگ کرتے ہوئے قتل کر دی گئی تھیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق تفتیش کاروں کو ان کے ناخنوں کے نیچے موجود ڈی این اے کا کسی سے میچ نہیں مل پا رہا تھا۔ آخر ہنگامی سروس 911 کو کیے جانے والی فون کالز کی مدد سے پولیس نے 20 سالہ چینل لیوس کا پتہ چلا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیوس کا ڈی این اے مقتولہ کے بدن پر موجود ڈی این اے سے مل گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی پیٹھ اور سیل فون پر بھی اس کا ڈی این اے ملا ہے۔ پولیس نے کہا کہ انھیں ملزم کا سراغ جائے واردات کے آس پاس سے 911 کو کی جانے والی فون کالز کی مدد سے ملا۔