بلوچستان میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری

بلوچستان میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری

بلوچستان میں 11کان کنوں کا  سفاکانہ قتل ،متاثرین کادھرنا چوتھے روز  بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  حکومتی وزرااوردھرنےکےشرکامیں مذاکرات ناکام  ہوگئےہیں ،مظاہرین کا وزیراعظم کی آمد اور یقین دہانی تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

حکومتی وزرااوردھرنےکےشرکامیں مذاکرات   پھر ناکام   لواحقین نےشہداکی تدفین سےانکارکردیا۔ا ن کا کہناہے کہ جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے،تدفین نہیں کریں گے۔
مظاہرین  سخت سردی میں میتوں کےساتھ  موجود ،جبکہ حکومتی  وفاقی وزیرعلی زیدی ،زلفی بخاری  اور قاسم سوری کا شہداء کے ورثاء سے اظہار کیا ہے ۔

وفاقی وزیر علی زیدی   نے کہا ہے کہ  سانحہ مچھ ملک کیخلاف بڑی سازش ہےمجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ یقین دلاتاہوں وزیراعظم لواحقین سےملاقات کےلیےآئیں گے۔
جبکہ مذاکرات ناکام ہونے پر علی زیدی  ، زلفی بخاری اور  ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری دھرنےکےمقام سےواپس روانہ ہوگئے۔

سانحہ مچھ  کیخلاف مجلس وحدت المسلمین پاکستان   نے کراچی میں  مختلف مقامات پر دھرنا دیدیا ہے ،جب  تک  متاثرین کو انصاف نہیں مل جاتا  دھرنے جاری رہیں گ، جبکہ اسلام آباد میں بھی ہزارہ برادری کا دھرنا جاری  ہے۔