وزیر اعلی نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دیدی

وزیر اعلی نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دیدی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے جی ٹی روڈ پر راوی پل سے کالا شاہ کاکو تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دے دی۔ 6 کلو میٹر طویل ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے 8 لین پر مشتمل ہو گی جبکہ دو لین میٹرو بس کے لئے مختص ہوں گی۔

اجلاس میں میٹرو بس سروس کو بھی رچنا ٹاؤن تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور وزیر اعلی نے دریائے راوی پر ایک اور پل بنانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو منصوبہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے کیونکہ جدید انفراسٹرکچر معاشی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں