پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 39 افراد جاں بحق، 1780 نئے کیس رپورٹ

World epidemic kills 39 more in Pakistan, 1780 new case reports
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 39 افراد جاں بحق جبکہ 1780 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ اضافے سے پاکستان میں مرنے والے کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار دو سو پچاس جبکہ مرض سے متاثرہ لوگوں کی تعداد پانچ لاکھ نوے ہزار پانچ سو آٹھ ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اس وقت فعال مریضوں کی تعداد سترہ ہزار تین سو باون جبکہ صحت مند افراد کی تعداد پانچ لاکھ اٹھاون ہزار سو پانچ ہو چکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا سے صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب میں اب تک پانچ ہزار پانچ سو باون مریض اس مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں چار ہزار چار سو چوبیس، خیبر پختونخوا دو ہزار ایک سو نو، اسلام آباد میں پانچ سو آٹھ، گلگت بلتستان میں ایک سو دو، بلوچستان میں دو سو ایک جبکہ آزاد کشمیر میں تین سو نو اموات سامنے آ چکی ہیں۔

اسلام آباد میں عالمی وبا کے کیسوں کی تعداد پینتالیس ہزار پانچ سو انیس، خیبر پختونخوا تہتر ہزار سات سو آٹھ، سندھ دو لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو چھاسٹھ، پنجاب میں ایک لاکھ ستتر ہزار آٹھ، بلوچستان انیس ہزار ایک سو چودہ، آزاد کشمیر دس ہزار پانچ سو چونتیس اور گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو انسٹھ افراد وبا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

(بشکریہ نئی بات)