ورلڈ کپ: افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: File

ممبئی: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں اہم مقابلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ba4e7c93b435402101c09bf45dfb0079

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 39 واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ممبئی میں وانکھیڈے اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔   

 
 

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں  آسٹریلیا نے اب تک  7میچز  میں سے5میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر10پوائنٹس کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرچھٹے نمبر پر ہیں۔

 
 
آسٹریلیا ون ڈے سیریز  میں افغانستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں دو بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور دونوں موقعوں پر آسٹریلیا نے قائل کرنے والی جیت حاصل کی ہے۔

افغانستان کی جیت پاکستان  کے لئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی صورتحال خراب کردے گی۔  دوسری جانب اہم میچ  میں آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ  طبیعت ناسازی کے باعث افغانستان کے مقابلے میں نہیں کھیلیں گے۔ 

 
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز سچن ٹنڈولکر وانکھیڈے اسٹیڈیم آئے اور دو گھنٹے افغانستان ٹیم کے ساتھ گزارے، وہ ایک ایک کرکے افغان کھلاڑیوں کو سمجھاتے رہے، انہیں افغانستان کی ٹیم انتظامیہ نے خاص طور پر مدعو کیا تھا۔ 

ممکنہ پلیئنگ الیون

آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچ مارش، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، گلین میکسویل، 7 مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، نور احمد

مصنف کے بارے میں