عاطف میاں کے بعد عاصم اعجاز بھی مستعفی

 عاطف میاں کے بعد عاصم اعجاز بھی مستعفی
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر/عاصم اعجاز

اسلام آباد: عاطف میاں کو استعفے کا کہنے پر مشاورتی کونسل کے رکن عاصم اعجاز خواجہ احتجاجاً مستعفی ہو گئے۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔عاصم خواجہ کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان حکومت کے اس اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔ عاطف میاں ایک قابل انسان ہیں اور ان پرمستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اللہ ہم سب کو معاف فرمائے۔ 

عاطف میاں نے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور کام کرے تاکہ پاکستانی قوم آگے بڑھ سکے۔حکومت کی جانب سے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالے جانے پر ای اے سی کے رکن عاصم اعجاز خواجہ نے احتجاجاً کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔