وفاقی حکومت کا گریڈ ایک سے 16 کی سینکڑوں اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا گریڈ ایک سے 16 کی سینکڑوں اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کی سینکڑوں اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویزنز کو ارسال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ کی وفاقی حکومت کی تنظیم نو سے متعلق سمری پر کیا گیا ہے جس کے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کی سینکڑوں اسامیاں ختم ہو جائیں گی تاہم ان میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی اسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کیلئے کابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی اسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہو گی، کابینہ کمیٹی کی وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی اسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔