عمران خان سے امریکا کے قائم مقام سفیرجان ہوور کی ملاقات

عمران خان سے امریکا کے قائم مقام سفیرجان ہوور کی ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے پاکستان میں تعینات امریکی قائم مقام سفیر جون ہورو نے بنی گالہ میں ملاقات کی ۔

نیو نیوز  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بین الاقوامی رہنماؤں کا عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان میں تعینات امریکی قائم مقام سفیر جون ہورو نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ۔ملاقات کے دوران اسد عمر، نعیم الحق، شہزاد وسیم اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق صدر آصف زرداری کیخلاف سوئس مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے: نیب
   

خیال رہے کہ اس سے قبل بہت سے غیر ملکی رہنماؤں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ سعودی سفیر کی بھی ملاقات ہوئی جس میں  سعودی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں