پاکستان کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار اور ذمہ داری ہے:آرمی چیف

پاکستان کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار اور ذمہ داری ہے:آرمی چیف

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار اور ذمہ داری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے ٹوئٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج میں خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج میں خواتین نے پیراجمپز کرکے بھی تاریخ رقم کی۔خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے,مسلح افواج میں رہ کر خواتین وطن کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔