امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے پر آج اہم اعلان کریں گے

امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے پر آج اہم اعلان کریں گے
کیپشن: ٹرمپ اس سے قبل جوہری معاہدے کو ناقص قرار دے کر معاہدے سے علیحدگی کا عندیہ دے چکے ہیں۔۔۔۔فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کی تجدید کا حصہ بننے سے متعلق آج اہم اعلان کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کل ( منگل) کو وائٹ ہاو¿ س سے کروں گا۔ امریکی صدر اس سے قبل جوہری معاہدے کو ناقص قرار دے کر معاہدے سے علیحدگی کا عندیہ دے چکے ہیں جس پر برطانیہ اور فرانس نے امریکا کو منانے کی بھی کوشش کیں۔


دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ذاتی وجوہات کو جواز بنا کر آئندہ ماہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے بیان پر ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے معاہدہ ختم کیا تو اسے پشیمانی کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔امریکا نے ہتھیاروں کی فروخت روکی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے: ترک وزیر خارجہ

واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی قوتوں نے ایران پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی تھیں تاہم 2015 میں ایک معاہدے کے تحت ایران نے جوہری پروگرام کو شفاف اور محدود رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پابندیوں میں نرمی کردی گئی تھی۔ ایران سے ہونے والے عالمی جوہری معاہدے پر امریکا، برطانیہ، چین، جرمنی، فرانس اور روس نے دستخط کیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں