تحریک عدم اعتماد پر آج ہر صورت ووٹنگ ہوگی: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکومت کو خبردار کردیا 

تحریک عدم اعتماد پر آج ہر صورت ووٹنگ ہوگی: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکومت کو خبردار کردیا 

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سپیکر قومی اسمبلی اور حکومتی ارکان کو خبردار کردیا ہے کہ  تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے پر ایوان میں بحث نہیں کی جاسکتی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کوئی اور ایجنڈا نہیں لے سکتے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج ووٹنگ نہ کرانے پر اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ 

دریں اثنا وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر ریڈزون سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائےگا ۔ریڈ زون کے اطراف احتجاج یا جشن کے لیے جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے انٹری پوائنٹ پر سخت چیکنگ ہوگی۔ اسلام آباد، پنجاب پولیس اور رینجرز کی نفری ریڈ زون میں تعینات ہوگی۔

واضح رہے کہ جمعرات کوسپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے ہفتے کی صبح اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں