ناگاساکی پر امریکی جوہری حملے کے 72 سال مکمل ہو گئے

ناگاساکی پر امریکی جوہری حملے کے 72 سال مکمل ہو گئے

ٹوکیو : جاپان کے جنوب مغربی شہر ناگاساکی پر امریکا کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کے واقعے کے 72 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 2 منٹ پر ہزاروں افراد نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس افسوسناک حملے کی یاد تازہ کی اور ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

9 اگست 1945 ءکو اسی وقت اس شہر پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔ اس حملے میں 74,000 شہری مارے گئے تھے جبکہ اس واقعے سے 3دن قبل امریکا نے ایک اور جاپانی شہر ہیروشیما پر دنیا کی تاریخ کا پہلا ایٹم بم حملہ کیا تھا۔

بدھ کی صبح منعقدہ تقریب میں جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے علاوہ شہر کی میئر اور بم حملے میں بچ جانے والے چند افراد نے بھی شرکت کی۔