انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم قدم،غیرملکی مہمانوں کی آمد شروع

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم قدم،غیرملکی مہمانوں کی آمد شروع

لاہور:آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے بین الاقوامی مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ،آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے ،رچی رچرڈسن ورلڈالیون سیریزمیں ریفری کے فرائض انجام دیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا ۔آزادی کپ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

تین ٹی ٹونٹی میچز کے آفیشلز لاہور پہنچنا شروع ہوگئے، آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن پاکستان پہنچ گئے ۔رچی رچرڈسن ورلڈالیون کی سیریزمیں فرائض انجام دیں گے۔ورلڈالیون اورپاکستان کے درمیان میچ 13،12اور15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈس کپ سیریز کے لیے امپائرز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، نامور امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلا میچ سپروائز کریں گے ۔دوسری جانب ورلڈ الیون سے مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی جبکہپاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے۔

غیر ملکی کرکٹرز دبئی میں انٹرنیشنل ہوٹل میں مختصر قیام کریں گے اور پیر کو پاکستان آئیں گے۔ آسٹریلوی آل راونڈ بین کٹنگ بھی پاکستانیوں کے درمیان آنے کے لئے بے تاب نظر آئے ۔ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور اور ڈیرن سیمی دورہ پاکستان کے حوالے سے جلد میڈیا ٹاک کریں گے جبکہ ہاشم آملہ اور گراینٹ ایلٹ بھی اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔

ورلڈ الیون اتوار کو دبئی میں باقاعدہ ٹریننگ بھی کرے گی۔ادھرلاہورمیں 12ستمبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے تاریخی مقابلے کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے ، شائقین کی اکثریت ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بینک کی مختلف برانچوں کے چکر لگارہے ہیں۔