جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن

جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن
کیپشن: image by facebook

ڈی آئی خان:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ملک میں اقلیتوں سے متعلق قائداعظم کا نظریہ نافذ کرینگے:عمران خان
 
 
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واضح کرے کہ کون میرے موقف سے متفق نہیں ہے ، ہم جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے۔

فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے تمام سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کو مسترد کر چکی ہیں اور الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے ، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیدیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد چاہتے تھے لیکن اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ جمہوریت کو چلتے رہنا چاہئے ، جعلی مینڈیٹ والا وزیراعظم وزارت عظمیٰ کے عہدے پرتعینات ہوگا ، جعلی اکثریت والی جماعت اب حکومت کریگی۔

یہ بھی پڑھیئے:وزیراعظم ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا غیرحتمی شیڈول جاری
 
 
بلاول بھٹو کے مولانا فضل الرحمن کے بیان سے اتفاق نہ کرنے کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی واضح کرے کہ کون میرے موقف سے متفق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے اور پاکستان اور نظریہ پاکستان کے لئے ہر قسم کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔