ایران نے یوکرائن کا مسافر طیارہ گرانے کا اعتراف کرلیا

ایران نے یوکرائن کا مسافر طیارہ گرانے کا اعتراف کرلیا
کیپشن: file photo

ایران نے یوکرائن کا مسافر طیارہ گرانے کا اعتراف کرلیا،ایران کا کہنا ہے کہ یوکرائن کا طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا مزید کہناتھا کہ یہ انسانی غلطی ہے،ذمہ داران سے جواب طلب کیاجائے گااوران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران نے یوکرائنی طیار ہ کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا،ایران نے یوکرائن کے طیارہ حادثے کوانسانی غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن کا طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا مزید کہناتھا کہ یہ انسانی غلطی ہے،ذمہ داران سے جواب طلب کیاجائے گااوران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

یادرہے کہ ایران میں طیارہ گرنے سے 176 افرادہلاک ہوگئے تھے ،مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جارہاتھا ،طیارے میں 82 ایرانی اور 63 کینیڈین شہری سوارتھے،یوکرائن کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں مسافروں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھاکہ جہاز میں 11 یوکرینی شہری سوار تھے جو کہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طیارے میں ایران کے 82، کینڈا کے 63 ، عملے سمیت یوکرائن کے 11 ، سویڈن کے 10، افغانستان کے 4 ، جرمنی کے تین اور برطانیہ کے 3 شہری سوار تھے۔