اقتصادی راہداری، چین نے سعووی عرب سے تعاون مانگ لیا

اقتصادی راہداری، چین نے سعووی عرب سے تعاون مانگ لیا

ریاض: سعودی عرب اور چین نے سعودی عرب کے ویژن 2030اور چین کے ون روڈ ون بیلٹ منصوبے پر مل کر کام کرنے کا اشارہ دے دیا یہ بیان ریاض میں چین کے سفیر نے پریس کانفرنس کے دوران دیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک اپنے مفادات کے لیے اکٹھے مل کر کام کریں تو یہ نہ صرف چین اور سعودی عرب کے لیے بہتر ہو گا بلکہ خطے کے دوسرے ممالک بھی بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں گئے،چینی سفیر نے مزید کہا کہ میں آپکو بتانا چاہتا ہوں دونو ں حکومتوں کے اعلیٰ حکام اس سلسلے میں ملاقاتیں کر رہے ہیں اور کچھ خاص منصوبوں پر کام ہو رہا اور جلد ہی یہ منصوبے حقیقت کا روپ دار لیں گئے۔
سعودی عرب کا ویژن2030کا منصوبہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور ملک میں ایک ترقی یافتہ اکنانومی کی بنیاد رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے اور چین کا ون روڈ ون بیلٹ منصوبہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
لی کا مزید کہنا تھا سعودی عرب کا ویثرن 2030 ایک کامیاب اقتصادی منصوبہ ہے اور چین کی کمپنیاں یقینا اس منصوبے میں شرکت کریں گی۔
یاد رہے ون روڈون بیلٹ منصوبے پر عالمی تعاون حاصل کرنے کے لیے بیجنگ میں 14اور15 مئی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خطے کے تمام ممالک شرکت کریں گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں